ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ سميت بحرين کے مختلف علاقوں ميں عوام نے بدھ کو وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے - مظاہرين نے مذہبي رہنما شيخ عبدالجليل المقداد اور ديگر سياسي قيديوں کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کرتے ہوئے ان کي فوري طور پر رہائي کا مطالبہ کيا - شيخ عبدالجليل کوآل خليفہ حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام ميں گرفتار کيا گيا ہے -
رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں ميں سعودي اور بحريني فوجيوں نے مظاہرين پر ربر کي گولياں چلائيں اور زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينکے جس سے درجنوں افراد زخمي ہوگئے - بحرين ميں فوجيوں کے حملوں ميں زخمي ہونے والوں کو گرفتاري کے خوف سے اسپتالوں ميں نہيں لے جايا جاتا - دوسري جانب منامہ کي ايک عدالت ميں انقلابي مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں ايک گيارہ سال بچے پر مقدمہ چلايا جا رہا ہے- علي حسن پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال عوامي مظاہروں ميں شرکت کرکے ملک کے امن و امان کي خلاف ورزي کي ہے-
بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہروں ميں شرکت کرنے والوں پر مقدمہ چلايا جانا کوئي نئي بات نہيں ہے تاہم گيارہ سالہ بچے کے خلاف مقدمے کي کارروائي سے پتہ چلتا ہےکہ آل خليفہ حکومت، عوامي احتجاج کي سرکوبي ميں ناکام رہي ہے-.......
/169